میپکو ، 97بجلی چوری و بے ضابطگیوں کے کیسز بے نقاب

میپکو ، 97بجلی چوری و بے ضابطگیوں کے کیسز بے نقاب

2893 کنکشن چیک، دو لاکھ چار ہزار یونٹس پر 63 لاکھ روپے جرمانہ عائد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کے شعبہ مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس نے جون 2026ء کے دوران بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ہزار 893 بجلی کنکشنز کی جانچ کی، جس کے نتیجے میں 97 بے ضابطگیاں سامنے آئیں اور 2 لاکھ 4 ہزار 988 یونٹس پر تقریباً 63 لاکھ 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس راؤ ذوالفقار علی کی سربراہی میں ملتان سٹی، شاہ رکن عالم، کینٹ، موسیٰ پاک، ممتاز آباد، شجاع آباد، کبیر والا، وہاڑی، راجن پور اور جام پور ڈویژنوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران 47 بجلی چوری، 50 سست رفتار یا خراب میٹرز اور دیگر تکنیکی بے ضابطگیوں کے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ 2 ہزار 796 کنکشن درست پائے گئے ۔ بجلی چوری میں ملوث صارفین کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 4 ہزار 988 یونٹس ڈٹیکٹ کرکے جرمانے عائد کئے گئے ۔ رپورٹ کے مطابق 47 بجلی چوری کے کیسز میں 99 ہزار 542 یونٹس پر 19 لاکھ 62 ہزار روپے ، جبکہ سست رفتار یا خراب میٹرز اور دیگر بے ضابطگیوں کے 50 کیسز میں 38 ہزار 903 یونٹس پر 24 لاکھ 33 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ میپکو حکام نے واضح کیا ہے کہ بجلی چوری اور دیگر بے ضابطگیوں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...