میپکو:تین ملازمین خلاف ورزیوں پر معطل، ایک برطرف
غیر حاضری، غفلت اور قواعد کی خلاف ورزی پر محکمانہ کارروائی کی گئی
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)کی انتظامیہ نے محکمانہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی، غفلت اور مسلسل غیر حاضری پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملازمین کو معطل جبکہ ایک ملازم کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ چیف ہیومن ریسورسز اینڈ کیریئر مینجمنٹ آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل نے میپکو ڈویژن لیاقت پور کے سینیٹری ورکر شہاب الدین شاہ کو طویل عرصہ تک بلاجواز غیر حاضری، متعدد شوکاز نوٹسز اور ذاتی سماعت کے مواقع کے باوجود ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے پر پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت ملازمت سے برطرف کر دیا۔
آفس آرڈر کے مطابق میپکو سب ڈویژن قصبہ گجرات کے اسسٹنٹ لائن مین کالو ولد رائے پھولو کو محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے کے الزام میں فوری طور پر معطل کر کے روزانہ حاضری کے لئے چیف ہیومن ریسورسز اینڈ کیریئر مینجمنٹ آفیسر، میپکو ہیڈکوارٹر ملتان کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے ۔ دریں اثنا سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ملتان سرکل ساجد حسین گوندل نے میپکو ڈویژن شجاع آباد کے کمرشل اسسٹنٹ مرزا محمد شاہد بیگ کو نااہلی اور محکمانہ فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کرتے ہوئے فوری طور پر میپکو آپریشن سرکل ملتان میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments