ٹاٹے پور ملتان روڈ ٹوٹ پھوٹ، سفر دشوار

ٹاٹے پور ملتان روڈ ٹوٹ پھوٹ، سفر دشوار

ٹاٹے پور (نامہ نگار ) ٹاٹے پور سے براستہ بوھڑ، سجان پور، سنگڑھ والا این ایل سی بائی پاس تک جانے والی ملتان روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی ہے ۔

 سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بن چکے ہیں، جس کے باعث ایمرجنسی کی صورت میںآمدورفت بھی دشوار ہو گئی ہے اور اس شاہراہ پر چلنے والی گاڑیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔ ۔ شہریوں اور سماجی حلقوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملتان، کمشنر ملتان، ایم این اے سید علی موسیٰ گیلانی، ایم پی اے ملک واصف مظہر راں اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سڑک کی فوری ازسرنو تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...