ہائی کورٹ نے عمر قید پانے والے ملزم کو بری کردیا
ملتان (کورٹ رپورٹر)ملتان ہائی کورٹ بینچ کے ڈویژن بینچ، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے محمد نادر کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی اور اسے بری کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران اپیل کنندہ کے وکیل ارسلان جاوید منہاس نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شواہد کا مکمل جائزہ لینے کے بجائے استغاثہ کے بیان کی بنیاد پر عمر قید کی سزا سنائی، حالانکہ محمد نادر بے قصور ہے ۔ وکیل کے مطابق اس کا کسی دہشت گرد تنظیم یا گروہ سے تعلق رہا اور نہ ہی وہ کبھی کسی غیر قانونی یا منفی سرگرمی میں ملوث پایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments