مرکزی مسلم لیگ کی فری لانسنگ ورکشاپ، ڈیجیٹل روزگار کی تربیت

مرکزی مسلم لیگ کی فری لانسنگ ورکشاپ، ڈیجیٹل روزگار کی تربیت

مرکزی مسلم لیگ کی فری لانسنگ ورکشاپ، ڈیجیٹل روزگار کی تربیتاپنا کماؤ پروگرام کے تحت آن لائن ارننگ اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں پر رہنمائی دی گئی

 لودھراں (سٹی رپورٹر ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام \"اپنا کماؤ پروگرام\" کے تحت ضلع کونسل لودھراں کے کانجو ہال میں آن لائن ارننگ اور فری لانسنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ لودھراں کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد صفی اللہ کمبوہ نے کی۔ ورکشاپ میں شہر کی سماجی و سیاسی شخصیات، طلبہ، طالبات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے آئی ٹی ڈائریکٹر ملک وقاص سعید نے شرکاء کو آن لائن ارننگ، فری لانسنگ اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان انٹرنیٹ کا مثبت استعمال کرتے ہوئے خودمختار بن سکتے ہیں اور ملک کے لیے قیمتی زرِ مبادلہ کما سکتے ہیں۔ ورکشاپ سے ڈاکٹر محمد صفی اللہ کمبوہ، حافظ عبدالاحد طیب، ڈاکٹر محمد مشتاق، ملک عامر منگلا، عبدالرحمن، عابد منگلا اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں نوجوانوں کو فنی اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت اور کامیابی کی ضمانت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...