کریک ڈاؤن، اسلحہ و شراب برآمد، جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

کریک ڈاؤن، اسلحہ و شراب  برآمد، جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آئی جی پنجاب کے احکامات، ڈی پی او کوٹ ادو منصور قمر کی ہدایت اور ایس ڈی پی او وسیم اکبر خان لغاری کی نگرانی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف کارروائیوں میں غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کر لی گئی، جبکہ ریسکیو 1122 پر جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر سرور شہید نے چک نمبر 579 ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد رمضان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول اور دو زندہ گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کیا۔ دوسری کارروائی میں تھانہ قصبہ گجرات پولیس نے عبداللطیف کے قبضے سے 15 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔ ایک اور مقدمے میں زمین پر قبضے سے متعلق ریسکیو 1122 کو جھوٹی اطلاع دے کر پولیس کا قیمتی وقت ضائع کرنے والے شخص کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ 1885 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے تینوں مقدمات میں مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...