تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، تین افراد زخمی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تھانہ سٹی چوک سرور شہید کے علاقے میں تیز رفتار نامعلوم کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر لگنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق مدعی کی درخواست پر درج ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نامعلوم کار ڈرائیور نے انتہائی تیز رفتاری، غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد صابر کی موٹرسائیکل کو زور دار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں محمد صابر، 10 سالہ محمد جمیل اور اقبال بی بی زخمی ہو گئے جبکہ موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments