برطانوی شہری ایف آئی اے تحویل میں، کارروائی کے بعد روانہ
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے بیرون ملک سے آنے والے برطانوی نیشنلٹی ہولڈر کو کاغذی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اگلی پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز مدینہ سے مسافروں کو لے کر ملتان پہنچی، جہاں کلیئرنس کے دوران ایف آئی اے حکام نے ایک مسافر کو تحویل میں لے لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق تحویل میں لیے گئے شخص کی شناخت محمد اویس کے نام سے ہوئی، جو برطانوی شہری ہے ۔حکام کے مطابق دوران چیکنگ محمد اویس کا پاکستانی ویزا درست نہ پایا گیا، جس پر اسے ضروری کارروائی کے لیے روکا گیا۔ بعد ازاں ایف آئی اے نے قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد اسے اگلی پرواز کے ذریعے دوحہ روانہ کر دیا، جہاں سے اسے برطانیہ بھیجا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments