پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص خوراک پر جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص خوراک پر جرمانے

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، ناقص خوراک پر جرمانے ملتان سمیت چار اضلاع میں فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 20 کلو مضر صحت اشیا تلف

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر مضر صحت خوراک کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ملتان، خانیوال، وہاڑی اور لودھراں میں پیزا پوائنٹس، ریسٹورنٹس، بیکریوں، کریانہ و سپر سٹورز سمیت مختلف فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی، جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور 20 کلو ناقص خوراک تلف کر دی گئی۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق ملتان کے مختلف علاقوں اڈہ صدیق آباد، ڈی ایچ اے ، گھنٹہ گھر اور قاسم بیلہ میں 5 پیزا پوائنٹس کو ایکسپائرڈ بریڈ کے استعمال، کچن اور فریزر کی ناقص صفائی، کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر 95 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اسی طرح سورج کند روڈ، چوک شاہ عباس، نیو کالونی اور رائٹرز کالونی میں 3 بیکریوں کو صفائی کے ناقص انتظامات، بیکری آئٹمز کو ڈھانپ کر نہ رکھنے اور صاف پانی کی عدم دستیابی پر 60 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ بستی آری والا اور لطف آباد میں سوڈا واٹر پلانٹس کو آلودہ پانی جمع ہونے اور ناقابل سراغ اجزا کے استعمال پر 45 ہزار روپے جرمانے کیے گئے ۔وہاڑی میں آئس فیکٹریوں، جبکہ خانیوال میں کھویا یونٹ، سویٹس اینڈ بیکرز اور دیگر فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی موجودگی اور ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر جرمانے کیے گئے ۔ حکام نے واضح کیا کہ شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...