کامیابی کا راز محنت ، نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے :عثمان طاہر
کامیابی کا راز محنت ، نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے :عثمان طاہر وزیراعلیٰ کی طرف سے اعزاز ملنے پر ڈپٹی کمشنر سے طالب علموں کی ملاقات
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبہ پنجاب میں شاندار کارکردگی کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کو میرٹ بیج اور نقد انعام سے نوازے جانے کی خبر سوشل میڈیا پر غیرمعمولی طور پر مقبول ہوئی، جس کے مثبت چرچے ضلع مظفرگڑھ سمیت ملک کے مختلف تعلیمی اداروں تک پہنچ گئے ۔ اسی سلسلے میں کیڈٹ کالج حسن ابدال میں او لیول کی تعلیم حاصل کرنے والے سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی خان گڑھ سید طاہر عباس شاہ کے بیٹے سید طہران مہدی اور سید تاشفین مہدی خصوصی طور پر ڈپٹی کمشنر آفس مظفرگڑھ پہنچے اور ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ملنے والے اعزاز پر مبارکباد پیش کی۔ دونوں طالب علموں نے ڈپٹی کمشنر کو گلدستے پیش کرتے ہوئے ضلع مظفرگڑھ کا نام صوبائی سطح پر روشن کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا روشن مستقبل ہے ، اس لیے انہیں تعلیم، کردار سازی اور مثبت سرگرمیوں پر بھرپور توجہ دینی چاہیے ۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل میں اعلیٰ مقابلے کے امتحانات خصوصاً سول سروس جیسے شعبوں میں کامیابی کے لیے ابھی سے محنت اور تیاری شروع کریں تاکہ اپنے والدین، ضلع اور ملک کا نام روشن کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کا راز محنت، دیانت، نظم و ضبط اور والدین و اساتذہ کے احترام میں پوشیدہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments