پولیس پارٹی پر حملہ ،ملزم چھڑا لیا داماد کا سسرال میں دھاوا
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس پارٹی پرحملہ،سرکاری گاڑی کو نقصان،ملزم چھڑا لیا گیا، داماد کا سسرالیوں پر کلہاڑی سے حملہ، مقدمات درج۔
تفصیل کے مطابق پہلا واقعہ تھانہ محمود کوٹ کے علاقہ موضع ٹھٹھہ گرمانی میں پیش آیا جہاں پولیس نے اسلحہ کیس کے ملزم محمد زاہد کھر کو گرفتار کیا تو زوہیب عرف زیبی، سہیل کھر اوردیگر نامزد ونامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے فائرنگ کی، ملزم کو چھڑا لیا اور سرکاری میگزین و نقدی بھی چھین لی،دوسرا واقعہ تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقہ احسانپور میں پیش آیا جہاں منظور احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق اس کے داماداعجاز احمدنے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی عظمیٰ بی بی پر کلہاڑی کے وار کرکے اسے زخمی کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments