کوٹ ادو، ٹریفک حادثے میں نوجوان کی ہلاکت،ڈرائیور پر مقدمہ
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک حادثہ میں نوجوان کی ہلاکت، نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق 4روز قبل تھانہ محمود کوٹ کی حدود نالہ خداداد کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثہ میں کوٹ ادو کے رہائشی محمد مبین جاں بحق جبکہ اس کاساتھی محمد فرحان زخمی ہوگیا تھا،اب پولیس نے حادثہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ،مدعی محمد آصف کی مدعیت میں درج ایف آئی آر متن کے مطابق محمد مبین اور محمد فرحان موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ اچانک ایک دوسری موٹر سائیکل سامنے آنے پر وہ سڑک پر گر گئے ،اسی دوران پیچھے سے آنے والے تیزرفتار نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محمد مبین کوکچل دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments