سٹی پولیس کی کارروائیاں ، تین منشیات فروش زیر حراست

سٹی پولیس کی کارروائیاں ، تین  منشیات فروش زیر حراست

میاں چنوں ( تحصیل رپورٹر)تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے تین مبینہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔

کارروائیاں ایس ایچ او تھانہ سٹی حافظ عدنان ٹیپو نے پولیس نفری کے ہمراہ کیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزموں میں ڈاکٹر ناصر (بورا روڈ)، شوکت علی (پھاٹک بازار) اور خالد لطیف (کچی آبادی) شامل ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ،جس کے بعد ان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...