پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 1100 گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، 1100  گرام ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

وہاڑی (نمائندہ خصوصی) پٹرولنگ پولیس رتہ ٹبہ نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ موٹرسائیکل سوار سے ‘‘1100 گرام ہیروئن’’ برآمد کر کے ملزم کو تھانہ صدر وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ رتہ ٹبہ کے انچارج غلام عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ لڈن روڈ پر گشت کر رہے تھے کہ چک نمبر 33 ڈبلیو بی کے قریب ایک مشتبہ موٹرسائیکل سوار کو روک کر تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ملزم کے شلوار کے نیفے میں چھپائے گئے شاپر سے ہیروئن برآمد ہوئی۔ملزم نے دورانِ تفتیش اپنا نام ‘‘شریف شہزاد’’ ولد نذیر احمد، سکنہ حاصل پور بتایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...