ڈی ایچ کیو میں چوری 2 مریضوں کے موبائل غائب
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سی سی یو وارڈ میں ایک نامعلوم چور مریضوں کی جیبوں سے موبائل لے اڑا،ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو لوٹنے والے مبینہ چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کے حوالے کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سی سی یو وارڈ میں زیرعلاج 2 مریضوں کے موبائل نامعلوم چور لے اڑا،،ہسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو لوٹنے والے مبینہ چور کی فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کردی،میڈیا کو موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ چور کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments