بوگس چیک ،خیانت پر 5 افراد کے خلاف کارروائی شروع
ملتان (کرائم رپورٹر) پولیس نے شہریوں کو بوگس چیک اور خیانت کے الزام میں پانچ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔
ڈی ایچ اے پولیس کو مدیحہ نے بتایا کہ مبشر حسین سے رقبہ کا سودا طے ہوا جس نے بقسط رقم ڈیڑھ کروڑ کا چیک دیا جو مقرر وقت پر ڈس آنر ہوگیا دریں اثنا نیوملتان پولیس کو عالم شیر نے بتایا کہ ملزم عبدالغفار نے 28لاکھ کا چیک دیا جو بوگس پایا گیا شاہ رکن عالم کے علاقے عمران کو ملزم شفا اللہ نے 55لاکھ کا جعلی چیک دیا جبکہ ممتاز آباد پولیس کو نواز نے کہا کہ ملزم نبیل فراز نے حساب کتاب کی رقم میں 35لاکھ خورد برد کرلیا اور اس کے بیٹے سمیر نے مزید چار لاکھ 43ہزار کا مال غائب کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments