ملزموں کا شہری کے گھر دھاوا چاقو کے وار سے خاتون زخمی

ملزموں کا شہری کے گھر دھاوا چاقو کے وار سے خاتون زخمی

ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ پاک گیٹ کے علاقے خاتون پر چھری سے حملہ کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

پولیس محلہ فیصل پورہ کو قیصر نے اطلاع دی کہ ملزم میرے گھر زبردستی گھس آئے میری بیوی پر چھری سے حملہ آور ہوکر پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا شور شرابہ کرنے پر ملزم فرار ہوگئے ۔اطلاع پولیس پر موقع پر پہنچی اور خاتون کو علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال روانہ کردیا پولیس کو مزید بیان دیا کہ جھگڑے کی وجہ ملزموں کی میرے بیٹے جہانزیب سے لڑائی جھگڑا ہے ان کیخلاف پولیس کو کارروائی کیلئے درخواست گزار کی تھی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...