کار کے خفیہ خانوں سے 124کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار

کار کے خفیہ خانوں سے  124کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او صادق علی ڈوگر نے ایس ایس پی آپریشنز حیدر علی اور ایس پی صدر نعمان ظفر کے ہمراہ پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ۔۔۔

 ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ایس پی صدر ڈویژن نعمان ظفر کی زیر نگرانی ایس ایچ او بستی ملوک نے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مشکوک کار سوار ملزم کو روک کر تلاشی کے دوران کار کے خفیہ خانوں میں چھپائی ہوئی منشیات 124کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی ۔گرفتار ملزم کی شناخت اظہر حسین سے ہوئی جو شیخوپورہ کا رہائشی تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...