خانیوال پولیس کا کریک ڈاؤن 16 منشیات فروش گرفتار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیراعلیٰ کی ‘‘فری ڈرگ پنجاب’’ مہم کے تحت خانیوال پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 16 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او خانیوال محمد عابد کی ہدایات پر مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی کارروائیوں کے دوران پولیس نے ملزموں کے قبضے سے تقریباً 26 کلوگرام چرس، 1200 گرام آئس (کرسٹل میتھ) اور 95 لٹر شراب برآمد کر لی۔پولیس کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والے تین ملزموں کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے تین عدد 30 بور پستول برآمد ہوئے ۔ تمام ملزموں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ مہم کے تحت منشیات فروشوں، جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments