ٹبہ سلطان پور پولیس کا کریک ڈاؤن، چرس ، اسلحہ برآمد

ٹبہ سلطان پور پولیس کا کریک ڈاؤن، چرس ، اسلحہ برآمد

520 گرام چرس، تیس بور پستول برآمد، دو ملزم گرفتار، مقدمات درج

دوکوٹہ (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی تصور اقبال کی ہدایت پر تھانہ ٹبہ سلطان پور پولیس نے منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 520 گرام چرس اور ایک تیس بور پستول برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹبہ سلطان پور نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران چک نمبر 136 ڈبلیو بی کے رہائشی قمر سجاد سے 520 گرام چرس، جبکہ چک عظیم کے علاقے کھوہ ماڈی والا کے رہائشی محمد سلیم سے تیس بور پستول برآمد کیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے انہیں حوالات منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او رانا ثاقب نذیر نے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...