طلبہ تنظیم کا نوجوان فائر لگنے سے جاں بحق
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )تھانہ سٹی کی حدود 11 ڈبلیو بی میں طلباء تنظیم کا نوجوان پسٹل کے فائر سے جاں بحق۔
تفصیل کے مطابق چک نمبر 11 ڈبلیو بی میں نومی بھٹی کی بیٹھک میں 93 ڈبلیو بی کا 22 سالہ کامران عرف کامی ڈاھا جو ایک طلباء تنظیم کا کارکن بھی تھا نے کالج ٹاؤن کے 18 سالہ حیدر عامر سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی اور پسٹل تان کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کے نتیجہ میں مبینہ طور پر کامران ڈاھا اپنے ہی پسٹل کی گولی ماتھے پر لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھانہ سٹی پولیس نے حیدر علی کو قتل کرنے کے شبہ میں حراست میں لے کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments