جہانیاں :جعلی سیڈ مافیا گرفتار، کروڑوں کی جعلسازی بے نقاب
275 تھیلے جعلی بیج، مشینری برآمد، معروف کمپنیوں کی جعلی پیکنگ بھی ضبط کر لی
جہانیاں (نمائندہ دنیا)تھانہ جہانیاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ جعلی سیڈ مافیا گینگ کو گرفتار کر لیا، جو کئی برس سے کسانوں کو جعلی مکئی اور دیگر اجناس کا بیج فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ پولیس نے 275 تھیلے جعلی بیج، معروف کمپنیوں کی جعلی پیکنگ اور پیکنگ میں استعمال ہونے والی مشینری بھی قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق ملزم‘‘سوہنی دھرتی، پائنیئر اور دیگر رجسٹرڈ برانڈز کے نام، ٹریڈ مارک اور مونوگرام کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے جعلی پیکنگ تیار کرتے اور غیر معیاری بیج مہنگے داموں فروخت کر کے بھاری منافع حاصل کرتے تھے ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کئی سال سے اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے ، جس کے باعث متعدد کسان مالی نقصان اٹھا چکے ہیں۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے ۔متاثرہ کسانوں اور اہلِ علاقہ نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسانوں کو اس نوعیت کی جعلسازی اور دھوکہ دہی سے محفوظ رکھا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments