مبینہ ڈکیتی کی تحقیقات معاملہ لڑائی جھگڑا نکلا
جہانیاں (نامہ نگار)ہاؤسنگ سکیم کالونی میں دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کو ابتدائی طور پر ڈکیتی مزاحمت قرار دیا گیا۔۔۔
، تاہم پولیس کی تحقیقات میں معاملہ فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑا ثابت ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ریسکیو 1122 کے ترجمان نے جامع مسجد علی المرتضیٰ کے قریب مبینہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران 25 سالہ زین اور 30 سالہ فیروز خان، ساکنان چک نمبر 116/10-آر، کے زخمی ہونے سے متعلق پریس ریلیز جاری کی۔ اطلاع ملنے پر جہانیاں پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو 1122 نے دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کی جانب سے موقع پر شواہد اور واقعہ کی چھان بین کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ڈکیتی کا واقعہ نہیں بلکہ فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑے کا نتیجہ تھا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کو مبینہ طور پر ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، تاہم تحقیقات میں ڈکیتی کی اطلاع درست ثابت نہ ہو سکی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments