ڈپٹی کمشنر کا دورہ کچا کھوہ ہسپتال ، غیر حاضر نرس کیخلاف کارروائی

ڈپٹی کمشنر کا دورہ کچا کھوہ ہسپتال ، غیر حاضر نرس کیخلاف کارروائی

طبی سہولیات، صفائی اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ، غفلت برداشت نہ کرنے کا اعلان

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر حنا ارشد نے رورل ہیلتھ سنٹر کچا کھوہ کا دورہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی کی صورتحال اور سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ایک سٹاف نرس غیر حاضر پائی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر نے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کی اور ڈاکٹروں کی دستیابی، علاج کے معیار اور عملے کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے معیار میں مزید بہتری اور مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔حنا ارشد نے کہا کہ سرکاری سپتالوں میں معیاری علاج، بہتر سروس ڈیلیوری اور عوام کو سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر حاضری، غفلت یا عوام سے نامناسب رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت سپورٹس جمنیزیم کی بحالی کے کام کا بھی معائنہ کیا اور تعمیراتی معیار و رفتار کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...