محکمہ تعلیم :ختم شدہ آسامیوں کی تنخواہیں روکنے کے احکامات
ملتان (خصوصی رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ختم کی گئی تمام آسامیوں پر تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔۔۔
ذرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم سمیت مختلف کیٹیگریز کی 1450 آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں، جن کی جگہ سکول گارڈز بھرتی کئے جائیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سکول گارڈز کو لمپ سم تنخواہ پر تعینات کیا جائے گا اور انہیں مقررہ تنخواہ کے علاوہ کسی قسم کے اضافی الاؤنسز یا مراعات نہیں دی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments