دھنوٹ:درخت کاٹنے کے تنازع پر ایک شخص جاں بحق

دھنوٹ:درخت کاٹنے کے تنازع پر ایک شخص جاں بحق

غلام قادر کابلال پر کلہاڑی سے حملہ ، شاہد کالرو نے ٹریکٹراوپر چڑھا دیا

دھنوٹ (نامہ نگار)تھانہ دھنوٹ کی حدود چاہ مغل والا، موضع رپڑ میں درخت کاٹنے کے تنازع پر ایک شخص جاں بحق ہو گیا،پولیس نے مقتول کے بھائی فیاض احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق غلام قادر کالرو درخت کاٹ رہا تھا، جس پر بلال کالرو نے اسے درخت کاٹنے اور وہاں سے ٹریکٹر گزارنے سے منع کیا۔ پولیس کے مطابق اس دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا ہو گیا۔مبینہ طور پر غلام قادر کالرو نے بلال کالرو پر کلہاڑی سے حملہ کیا، جبکہ شاہد کالرو نے مبینہ طور پر بلال کالرو پر ٹریکٹر چڑھا دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔زخمی بلال کالرو کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...