منشیات فروشی کے مقدمہ میں مجرم کو 9سال قید
1220 گرام چرس برآمدگی ثابت، ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد
لودھراں (سٹی رپورٹر)پولیس کی بروقت قانونی پیروی کے نتیجے میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملزم کو نو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ترجمان لودھراں پولیس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج دنیاپور سید احسن محبوب بخاری نے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم محمد ساجد آرائیں کو جرم ثابت ہونے پر نو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد جرم ثابت کرنے کے لیے کافی تھے ۔پولیس کے مطابق تھانہ جلہ آرائیں پولیس نے 6 جون 2025 کو کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ساجد آرائیں کو گرفتار کیا تھا، جس کے قبضے سے 1220 گرام چرس برآمد ہوئی۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے دورانِ تفتیش تمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اور عدالت میں مؤثر انداز میں مقدمہ کی پیروی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments