چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری نقدی وقیمتی سامان سے محروم

 چوری ڈکیتی کی وارداتیں، شہری  نقدی وقیمتی سامان سے محروم

ملتان (کرائم رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں، زیورات اور۔۔۔

 دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ، جبکہ پولیس نے نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔تھانہ کینٹ کے علاقے میں تین ڈاکو جاوید سے 16 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تھانہ چہلیک کے علاقے سے محسن سجاد کی موٹرسائیکل، مظفرآباد سے علی کا موبائل فون، شاہ شمس سے اظہراں بی بی کے 80 ہزار روپے ، ممتاز آباد میں ذوالفقار کی دکان سے 2 لاکھ 55 ہزارمالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...