سیلاب متاثرین کو علی پور میں مفت جدید گھروں کی فراہمی
ڈپٹی کمشنر کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت،نئے گھروں کی چابیاں تقسیم
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت قدرتی آفات سے متاثرہ شہریوں کی بحالی کا عمل جاری ہے ۔ اسی سلسلے میں تحصیل علی پور میں 2025 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ بے گھر خاندانوں کے لیے ٹرسٹ فاؤنڈیشن کی جانب سے جدید سہولیات سے آراستہ مفت رہائشی مکانات تعمیر کرکے فراہم کر دئیے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور سیلاب متاثرہ خاندانوں میں نئے گھروں کی چابیاں تقسیم کیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محفوظ چھت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب اس حق کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور انہیں معمول کی زندگی کی طرف واپس لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔عثمان طاہر جپہ نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے حکومت کے ساتھ فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کا تعاون بھی انتہائی اہم ہے ،اللہ والا ٹرسٹ فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین کو مستقل رہائش فراہم کرکے قابلِ تحسین مثال قائم کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال شدید سیلاب کے باعث کئی خاندان گھروں سے محروم ہوئے ، جنہیں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے مراحل میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments