ذہنی معذور بچے اور لڑکی کا اغوا، پولیس تلاش میں مصروف
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان کے مختلف علاقوں میں اغوا کے دو واقعات پیش آئے ، پولیس نے دو نامزد اور نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
بستی ملوک پولیس کے مطابق ظفر نے درخواست دی کہ وہ گھر میں سو رہا تھا کہ شور سن کر باہر نکلا تو ملزم اس کی بیٹی کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر فرار ہو چکے تھے ۔ملزم گھر سے تین لاکھ روپے اور طلائی زیورات بھی ساتھ لے گئے۔ دوسرے واقعہ میں راجہ رام پولیس کو وزیراں بی بی نے بتایا کہ ان کا 11 سالہ پوتا سبحان، جو ذہنی طور پر معذور ہے ، گھر کے باہر کھیلنے گیا لیکن واپس نہیں آیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments