وکلاء کے خلاف مبینہ نازیبا بیانات پر مقدمہ درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)سوشل میڈیا پر وکلاء برادری کے خلاف مبینہ نازیبا الفاظ، توہین آمیز کمنٹس اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کوٹ ادو میں وکیل رانا اورنگزیب اقبال کی مدعیت میں درج مقدمے کے مطابق وہ نیو جوڈیشل کمپلیکس کوٹ ادو میں اپنے چیمبر پر دیگر وکلاء کے ہمراہ موجود تھے۔ کہ انہوں نے فیس بک پیج نیا پوائنٹ آفیشل پر کوٹ ادو بار میں اچھا وکیل کون تھا؟ کے عنوان سے کی گئی پوسٹ کے کمنٹس میں ملزم محمد توفیق لیل کی جانب سے مبینہ طور پر وکلاء برادری اور خواتین وکلاء کے خلاف نازیبا الفاظ اور توہین آمیز مواد دیکھا۔مدعی کے مطابق اس نے میسنجر کے ذریعے ملزم سے رابطہ کرکے وضاحت طلب کی تو ملزم نے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments