پولیس کا کریک ڈاؤن، منشیات فروش سمیت متعددملزم گرفتار
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے چرس، اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔
تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کوٹ ادو پولیس نے بستی پتل غربی غیر مستقل کے رہائشی محمد سلیم سرائی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے فروخت کے لیے رکھی گئی ایک کلو 30 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تھانہ سٹی کوٹ ادو پولیس نے مقدمہ کی تفتیش کے دوران ملزمان محمد بلال مشوری اور ریاض حسین مشوری کے قبضے سے دو پسٹل 30 بور اور پانچ زندہ گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔ ٹریفک پولیس نے خطرناک انداز میں تیز رفتاری اور غفلت سے ٹریلر چلانے والے لیہ کے رہائشی محمد آصف کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments