اینٹی کرپشن کا ایکشن ،پٹواری رشوت لیتے ہاتھوں گرفتار
جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کارروائی، نشان زدہ کرنسی برآمد، مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ملتان بشارت نبی کی ہدایت پر سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خانیوال ساجد علی اور ان کی ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ لقمان اکرم کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے موضع شانتی نگر، خانیوال کے پٹواری خرم عثمان کو 25 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے نشان زدہ کرنسی برآمد کرکے قانونی ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لی گئی۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے سائل کی چھ ایکڑ اراضی کے ونڈ جات کے معاملے میں پہلے اپنے منشی کے ذریعے 10 ہزار روپے رشوت وصول کی تھی، جبکہ مزید 25 ہزار روپے وصول کرتے ہوئے اینٹی کرپشن ٹیم نے اسے موقع پر گرفتار کر لیا۔اینٹی کرپشن حکام نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ، جبکہ واقعہ کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments