قاری عدایت اللہ رحمانی کیلئے خصوصی ایوارڈ

قاری عدایت اللہ رحمانی کیلئے خصوصی ایوارڈ

ملتان (کرائم رپورٹر)اہلحدیث یوتھ فورس ضلع ملتان کے صدر قاری ہدایت اللہ رحمانی کو دعوتی، تنظیمی اور فلاحی خدمات کے اعتراف میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کی مرکزی قیادت کی جانب سے شاہ اسماعیل شہید ایوارڈسے نوازا گیا۔

یہ اعزاز مرکزی صدر حافظ محمد سلمان اعظم اور سیکرٹری جنرل حافظ عبدالغفور مدنی نے قاری ہدایت اللہ رحمانی کی دینی و سماجی خدمات کے اعتراف میں دیا۔اعزاز ملنے پر ملتان کے دینی، سماجی اور فلاحی حلقوں نے قاری ہدایت اللہ رحمانی کو مبارکباد پیش کی۔ اس سلسلے میں اتحاد امن کمیٹی کے صدر الحاج زاہد مقصود قریشی، قاری سعید احمد، جامعہ اسلامیہ کے مہتمم مفتی عبدالرحمن شاہین اور اساتذہ کرام نے انہیں گلدستے پیش کیے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...