حکمرانوں کے دن گنے جا چکے عوامی مسائل بڑھ رہے ، اشرف رند

حکمرانوں کے دن گنے جا چکے   عوامی مسائل بڑھ رہے ، اشرف رند

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار اشرف خان رند نے کہا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے یں اور عوامی مسائل میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی مبینہ دھاندلی کے شواہد الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے سامنے پیش کیے ہیں۔سردار اشرف خان رند نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ، جس کے باعث مسلم لیگ (ن) آئندہ شفاف انتخابات میں عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر سکے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...