جہانیاں میں گھر میں آتشزدگی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)جہانیاں میں ایک رہائشی گھر میں اچانک آگ لگ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق فائر فائٹرز نے پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوشش کی۔ امدادی اہلکار قیمتی جان و مال کے تحفظ کے لیے مسلسل کام کرتے رہے اور متاثرہ گھر کے اردگرد حفاظتی اقدامات بھی کیے گئے ۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں بجلی کے آلات اور گیس کے استعمال میں احتیاط برتیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments