ماہڑہ مویشی ہسپتال کا ٹرانسفارمر تبدیل، بجلی بحال
ماہڑہ (نامہ نگار)ماہڑہ مویشی ہسپتال کا ٹرانسفارمر تبدیل، بجلی بحال کردی گئی۔ تفصیل کے مطابق مویشی ہسپتال ماہڑہ میں 200 کے وی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی تھی۔۔۔
جس پر مقامی شہریوں نے پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری و چیئرمین سول ایوی ایشن نوابزادہ افتخار احمد خان سے رابطہ کیا۔نوابزادہ افتخار احمد خان نے واپڈا حکام سے رابطہ کرکے فوری طور پر نیا ٹرانسفارمر نصب کروا کر بجلی کی فراہمی بحال کرا دی۔ مخدوم سجاد خلیل، میاں زاہد ملک، حسنین مدنی، سجاد احمد، ساجد ملک اور نعیم سمیت شہریوں نے نوابزادہ افتخار احمد خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments