گن پوائنٹ پرمحنت کش خاتون سے زیادتی ،ویڈیو بھی بنا لی

 گن پوائنٹ پرمحنت کش خاتون  سے زیادتی ،ویڈیو بھی بنا لی

گگومنڈی(نامہ نگار)اوباش نے گن پوائنٹ پرمحنت کش خاتون کی عزت لوٹ لی،وڈیوبھی بناتارہا۔

حاجی آبادموڑکی رہائشی محنت کش خاتون (ع)ی نے بتایاکہ 19جولائی کومیراشوہر محمدشفیع کام کے سلسلہ میں ہارون آباگیاہواتھاگھرمیں اکیلی تھی کہ 10بجے رات چک نمبر437ای بی کارہائشی نعیم جٹ زبردستی میرے گھرداخل ہوگیااورپسٹل تان کرمجھے ایک کمرے میں لے جاکرہوس کانشانہ بنایا۔ ملزم میری وڈیوبھی بناتارہااورکہاکہ اگرکسی کوبتایاتوتمہیں قتل کردوں گا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آ غاز کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...