کشمیری عوام کا اعتماد مسلم لیگ ن کی قیادت پر برقرار
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن اور ممتاز قانون دان چودھری عاطف ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کا اعتماد آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر قائم ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی اور ہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی حقوق کے حصول اور دیرپا امن کے لیے پاکستان کی حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چودھری عاطف ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر پر اپنی سفارتی اور سیاسی کوششیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنی چاہئیں تاکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس دیرینہ مسئلے کا منصفانہ حل ممکن بنایا جا سکے ۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ بھی کشمیر کاز کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments