وہاڑی میں موٹر سائیکل چوری عوام نے ایک ملزم پکڑ لیا

وہاڑی میں موٹر سائیکل چوری  عوام نے ایک ملزم پکڑ لیا

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)تھانہ جھال سیال کی حدود موضع بہرام واہ میں دن دہاڑے موٹر سائیکل چوری کی واردات کے دوران شہریوں نے ایک مبینہ چور کو پکڑ لیا، جبکہ دوسرا ملزم موٹر سائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق نامعلوم ملزمان نے شہری شبیر چدھڑ کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ واردات کا علم ہونے پر مقامی افراد نے فوری طور پر ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا۔شہریوں کے شور مچانے پر پولیس کو بھی اطلاع دی گئی، جس پر پولیس اور عوام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جھگی نشین کے علاقے سے ایک مبینہ موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کے ساتھ مبینہ طور پر خواتین پر مشتمل گینگ بھی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ تاہم دوسرا ملزم موٹر سائیکل لے کر موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...