وہاڑی میں مکئی برآمدات پر سیمینار، معیار بہتر بنانے پر زور
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور محکمہ زراعت پنجاب کے اشتراک سے مکئی کی پیداوار، معیار، کم از کم باقی ماندہ زرعی ادویات (MRLs)، برآمدی تقاضوں اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے اہم سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں ڈاکٹر مبارک سابق ڈائریکٹر جنرل فیڈرل پلانٹ پروٹیکشن پاکستان و کنسلٹنٹ ٹی ڈی اے پی کراچی، ڈاکٹر عامر رسول ڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب اور رمضان عاصی ڈویژنل ڈائریکٹر ملتان سمیت دیگر ماہرین نے شرکت کی۔تقریب میں وزارت تجارت، محکمہ پلانٹ پروٹیکشن، وفاقی و صوبائی اداروں، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ افسران، تحقیقی اداروں، کاشتکاروں، تاجروں، پیسٹی سائیڈ اور سیڈ کمپنیوں کے نمائندگان سمیت متعلقہ شعبوں سے وابستہ افراد شریک ہوئے ۔سیمینار کا مقصد مکئی کی پیداوار اور معیار کو عالمی تقاضوں کے مطابق بہتر بنانا اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ کرنا تھا۔ ماہرین نے مکئی سمیت مختلف فصلوں کی پیداوار، معیار اور جدید زرعی طریقوں پر اظہار خیال کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments