وہاڑی کالج میں طلبہ کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے لیکچر

وہاڑی کالج میں طلبہ کو ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے لیکچر

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے نجی کالج وہاڑی میں طلبہ و طالبات کے لیے روڈ سیفٹی اور جوینائل لرنر پرمٹ کے حوالے سے آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔

لیکچر کے دوران طلبہ کو ٹریفک قوانین کی پابندی، محفوظ ڈرائیونگ کے اصول، ذمہ دار شہری کے کردار اور جوینائل لرنر پرمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ٹریفک پولیس افسران نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرکے حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے اور نوجوانوں کو دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔بعد ازاں پولیس کی موبائل لائسنسنگ وین کے ذریعے متعدد طلبہ نے موقع پر ہی جوینائل لرنر پرمٹ حاصل کیے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...