پولیس کی کارروائی، مویشی چور گینگ گرفتار، سامان برآمد
تین لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے بکرے اور نقدی مالکان کے حوالے کردی
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)تھانہ فتح شاہ پولیس نے مویشی چوری میں ملوث گینگ کو گرفتار کرکے تین لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تھانہ فتح شاہ پولیس نے جدید تفتیشی حکمت عملی، ہیومن انٹیلی جنس اور مسلسل کوششوں کے ذریعے مویشی چوری میں ملوث ملزمان محمد سلیم سکنہ 47 کے بی اور شبیر عرف شبو سکنہ موضع مراد علی کو گرفتار کیا۔دورانِ تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں مویشی چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا، جس پر پولیس نے ان کی نشاندہی پر دو بکرے اور نقدی برآمد کرلی۔ برآمد شدہ مال کی مجموعی مالیت تقریباً تین لاکھ 20 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔کامیاب کارروائی ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ چودھری محمد آصف کی قیادت میں پولیس ٹیم نے انجام دی۔ ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کارروائی میں شامل افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments