تشدد کیس،فلپائنی خاتون کا تحفظ فراہم کرنے پر خراج تحسین
پولیس نے بروقت تحفظ دلوا کر محفوظ محسوس کرایا:ڈی پی او سے ملاقات
لودھراں(سٹی رپورٹر)گھریلو تشدد کے مقدمہ میں بروقت تحفظ اور قانونی کارروائی پر فلپائنی خاتون نے ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق سے ملاقات کرکے ضلعی پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ فلپائنی شہری روز میری نے ڈی پی او آفس میں ملاقات کے دوران کہا کہ لودھراں پولیس نے بروقت تحفظ فراہم کرکے انہیں خود کو محفوظ محسوس کرایا اور ان کی درخواست پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس پر وہ پنجاب پولیس کی مشکور ہیں۔اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن (ر) علی بن طارق نے فلپائنی خاتون کو لودھراں پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ شہری ہو یا غیر ملکی، ہر متاثرہ فرد کے جان و مال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس تمام غیر ملکی شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments