وزیر زراعت نے فان گرو فارم میں جدید منصوبوں کا جائزہ

 وزیر زراعت نے فان گرو فارم میں جدید منصوبوں کا جائزہ

جدید ٹیکنالوجی، ایمبریو ٹرانسپلانٹ ، معیاری نسلوں کے فروغ سے پیداوار بڑھانے پر زور

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)وزیر زراعت و لائیو سٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ضلع خانیوال میں واقع فان گرو فارم کا دورہ کیا اور زراعت و لائیو سٹاک کے شعبوں میں جاری مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ترجیحات میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبوں کی ترقی سرفہرست ہے ۔ انہوں نے فارم پر کاشت کی گئی کپاس کی فصل کو جدید زرعی ٹیکنالوجی کا کامیاب نمونہ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اس طریقہ کار سے کسانوں کو بھرپور آگاہ کیا جائے تاکہ وہ بھی بہتر پیداوار حاصل کر سکیں۔وزیر زراعت نے فان گرو فارم میں ایمبریو ٹرانسپلانٹ کی سہولت کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی افزائش کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس جدید سہولت کو مرحلہ وار پنجاب کے دیگر اضلاع تک بھی توسیع دی جائے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس صوبے بھر میں تقریباً ساڑھے چار لاکھ جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی حفاظتی ویکسین لگائی گئی، جبکہ پنجاب میں منہ کھر کی بیماری سے پاک آٹھ کمپارٹمنٹس قائم کیے گئے ہیں، جن میں فان گرو فارم بھی شامل ہے ۔سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ معیاری سیمن، ایمبریو ٹرانسپلانٹ اور بیماریوں سے پاک فارموں کے ذریعے اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی افزائش، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ اور بین الاقوامی معیار کے مطابق برآمدات کو فروغ ملے گا، جس سے ملکی معیشت بھی مستحکم ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...