ن لیگ کی کشمیر الیکشن میں کامیابی اعتماد کا اظہار ،تہمینہ دولتانہ
ایم پی اے کا عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں اور ملکی استحکام کو ترجیح دینے پر زور
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام آج بھی قائد محمد نواز شریف کی قیادت اور پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد رکھتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چودھری ابوبکر صدیق آرائیں اور چودھری کاشف علی آرائیں سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں علاقے کی مجموعی ترقی، جاری عوامی فلاحی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ عوامی خدمت، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور ملکی استحکام مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیحات ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہاڑی میں بجلی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے ، جن کی تکمیل سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع وہاڑی میں میڈیکل کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ، جس پر جلد پیش رفت متوقع ہے ۔ اس منصوبے سے نوجوانوں کو اپنے ضلع میں معیاری طبی تعلیم اور عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آئیں گی۔اس موقع پر سابق ناظم غلام عباس، سابق کونسلر طارق گرامی اور بابر شوکت بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments