میپکو سرکل میں افسروں کو اضافی انتظامی ذمہ داریاں تفویض
کارکردگی بہتر، لائن لاسز، ریکوری اور صارفین خدمات کی مؤثر نگرانی یقینی بنانیکی ہدایت
ملتان (خصوصی رپورٹر)سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل ملتان ساجد حسین گوندل نے دفتری امور کی مؤثر انجام دہی، انتظامی کارکردگی میں بہتری اور مختلف شعبوں کی نگرانی مزید فعال بنانے کے لئے افسروں کو اضافی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔جاری کردہ احکامات کے مطابق ایگزیکٹو انجینئر/ڈپٹی منیجر ریحان علی چوہان کو لائن لاسز اور ریکوری کی مانیٹرنگ، ڈرائنگ سیکشن، ڈیش بورڈ، سمارٹ وسکیننگ میٹرز کی روزانہ نگرانی، کسٹمر فسیلیٹیشن سنٹرز (سی ایف سیز)، اے ایم آئی سیل، سی سی ایم ایس شکایات، خراب ٹرانسفارمرز، سسٹم اپ گریڈیشن کیسز، ایل ٹی تجاویز، نیٹ میٹرنگ کنکشنز اور آڈٹ پیراز کے فوکل پرسن کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔
انہیں مجاز اتھارٹی کی جانب سے سونپی جانے والی دیگر ذمہ داریاں بھی انجام دینا ہوں گی۔اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سعد شفیق کو اے پی ایم ایس کے سرکل فوکل پرسن، ضلعی حکومت سے متعلقہ معاملات، سیفٹی ڈائریکٹوریٹ، ڈسکو سپورٹ یونٹ کی نگرانی اور دیگر انتظامی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئر نے تمام متعلقہ افسروں اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ باہمی رابطہ مؤثر بناتے ہوئے تفویض کردہ ذمہ داریوں کی بروقت اور احسن انداز میں انجام دہی یقینی بنائیں۔ تاکہ میپکو ملتان سرکل کی مجموعی کارکردگی اور صارفین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا معیار مزید بہتر بنایا جا سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments