کشمیر الیکشن میں شفافیت یقینی بنائی جائے ،راؤ ساجد علی

کشمیر الیکشن میں شفافیت یقینی بنائی جائے ،راؤ ساجد علی

مہنگائی ،بیروزگاری،کسانوں کے مسائل حل کئے جائیں، خواجہ رضوان

ملتان (لیڈی رپورٹر)پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی کی جانب سے ملک عباس سوترک کے ڈیرے پر آزاد کشمیر کے حلقہ ‘‘ایل اے 42 ویلی 3’’ کے امیدوار عاصم شریف بٹ کی صدارت میں پولنگ ڈے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈاکٹر جاوید صدیقی، ملک نسیم لابر، ملک ریاض سامٹیہ، رانا شاہد الحسن، اے ڈی خان بلوچ، رانا سجاد حسین، خواجہ عمران، چودھری یاسین اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں مقررین نے کہا کہ ‘‘2 اگست’’ کو ہونے والے کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں شفاف پولنگ یقینی بنائی جائے۔

 انہوں نے الزام عائد کیا کہ اگر وفاقی یا پنجاب حکومت کی جانب سے دھاندلی کی گئی تو پیپلزپارٹی بھرپور احتجاج کرے گی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حلقہ ایل اے 42 ویلی 3 سے پارٹی امیدوار عاصم شریف بٹ کی کامیابی یقینی ہے کیونکہ انتخابی مہم کے دوران ووٹرز حکومتی کارکردگی سے نالاں دکھائی دیئے ۔مقررین نے مہنگائی، بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی، صفائی کی ناقص صورتحال اور ترقیاتی دعوؤں پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...