فاؤنڈرز گروپ نے چیمبر آف کامرس کی بنیاد رکھی، راشد اقبال
ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر، سروو موٹر آئل کے ڈائریکٹر میاں راشد اقبال نے کہا ہے کہ فاؤنڈرز گروپ کی کاوشوں سے ملتان چیمبر آف کامرس کی بنیاد رکھی گئی اور اسی گروپ کی جدوجہد سے چیمبر کی عمارت تعمیر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لئے نہ ممبران سے چندہ لیا گیا اور نہ ہی سرکاری فنڈز استعمال کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ فاؤنڈرز گروپ کے رہنماؤں میاں فرید مغیث اے شیخ، میاں تنویر اے شیخ، ملک اسرار احمد اعوان، خواجہ یوسف، خواجہ یونس، شمیم خان اور خواجہ حسین کے خاندان کی کوششوں سے ملتان ڈرائی پورٹ ٹرسٹ قائم ہوا، جس سے مقامی برآمدکنندگان کو ملتان سے براہِ راست برآمدات اور کسٹمز کی سہولت میسر آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments