کرنٹ لگنے کے واقعات بوڑھے شخص سمیت 2جاں بحق

کرنٹ لگنے کے واقعات بوڑھے شخص سمیت 2جاں بحق

ملتان (کرائم رپورٹر)کرنٹ لگنے کے واقعات میں بوڑھے شخص سمیت 2افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ہیڈ نو بہار، ہیڈ ڈمری کے قریب گرائنڈر مشین چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 36 سالہ وسیم ولد محمد اکبر گرائنڈر مشین چلا رہے تھے کہ۔۔۔

 اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے شدید متاثر ہوااطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی موٹربائیک ایمبولینس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو مٹی سے باہر نکالا اور فوری طبی امداد شروع کی۔ محمد وسیم کو مسلسل CPR فراہم کرتے ہوئے نزدیکی ڈاکٹر کے پاس منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹر نے معائنے کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔ بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کے باعث 60 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا افسوسناک واقعہ قلعہ کہنہ قاسم باغ لائبریری کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم شخص کو کھمبے سے کرنے لگا متاثرہ شخص کی ڈیڈ باڈی کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...